: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،8فروری(ایجنسی) ایسا نظارہ اکثر نہیں دیکھا جاتا ہے جب کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر وہ بھی ہارلی ڈیوڈسن موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور یوم خواتین کے موقع پر بیان دیں. بہار کے سپول سے کانگریس کی 42 سالہ لوک سبھا ممبر
پارلیمنٹ رنجیتا رنجن نیلے رنگ کے لباس میں ہیلمیٹ اور عینک لگا کر ہارلی ڈیوڈسن موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں اور ایوان کی دن کی کارروائی میں حصہ لیا. دو بچوں کی ماں رنجیتا نے کہا کہ وہ اپنے شوہر راجیش رنجن تک کو اس موٹر سائیکل کو چھو نہیں دیتی ہیں جو انہوں نے خود کی کمائی سے خریدی ہے. راجیش بھی بہار لوک سبھا رکن ہے.